حسنی مبارک کا ’ری ٹرائل‘ گیارہ مئی سے

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپیل عدالت نے معزول صدر حسنی مبارک کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت گیارہ مئی سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ سماعت گزشتہ ہفتے شروع ہونا تھی تاہم جج کے اس مقدمے سے علیحدہ ہونے کے اعلان کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی تھی۔

حسنی مبارک کو گزشتہ سال 2011 میں ان کی حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والے افراد کی ہلاکتوں کی سازش کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

انہیں اس جرم میں عمرقید کی سزا دی گئی تھی تاہم انہوں نے اس کے خلاف اپیل کی تھی جو منظور ہوئی اور مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا گیا تھا۔