ٹیکساس فیکٹری میں دھماکہ: متعدد زخمی ہونے کا خدشہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک فیکٹری میں دھماکے کی وجہ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

بہت سے لوگ فیکٹری کی عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں آگ لگی ہوئی ہے۔

یہ واقعہ ٹیکساس میں واکو کے قریب فیکٹری میں پیش آیا۔

ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے آگ بجھانے کا عملہ، ایمبولنس اور ہیلی کاپٹرز روانہ کر دیے گئے ہیں۔