فوجی اڈے کی تباہی کی سازش پر سزا

برطانیہ میں چار افراد کو ایک فوجی اڈے کو ریموٹ کنٹرول بم کی مدد سے تباہ کرنے کی سازش کے جرم میں سزا سنا دی گئی ہے۔

ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے لندن کے شمال میں لوٹن نامی قصبے میں کھلونا کار پر بم نصب کر کے اس سے تباہی پھیلانے کی سازش کی۔

مجرمان کو سولہ برس قید تک کی سزائیں دی گئی ہیں۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ ان افراد نے پاکستان میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی اور بم بنانے کے بارے میں معلومات ڈاؤن لوڈ کیں۔

ان چاروں مجرموں کو گزشتہ برس اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب خفیہ اداروں نے ان کی گفتگو ریکارڈ کر لی تھی۔