مشرف کو جیل بھیجنے کا حکم

سابق صدر پرویز مشرف سینیچر کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج کوثر عباس زیدی کے سامنے پیش ہوئے جہاں انھیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے شہزاد ملک کے مطابق مدعی اسلم گھمن کے وکیل نے ان کے جسمانی، جب کہ پولیس اور پرویز مشرف کے وکیل نے ان نے عدالتی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

اس موقعے پر عدالت میں سخت سکیورٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

گذشتہ روز پرویز مشرف کو حراست میں دو دن کے ’راہداری ریمانڈ‘ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق صدر بے نظیر بھٹو قتل، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی قتل اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے مقدمات میں اشتہاری ہیں۔