افغانستان: حکومت کے حمایتی لشکر کے تیرہ اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ غزنی میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر حملے میں حکومت کے حمایتی لشکر کے تیرہ اہلکار ہلاک کیے گئے ہیں۔

حملے کی تفصیلات واضح نہیں تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان فراد کو ہلاک کرنے سے پہلے یا تو نشہ آور دوا دی گئی یا زہر دیا گیا۔

طالبان کے ایک ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور انہوں نے اسلحہ اور گاڑیوں پر بھی قبضہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ غزنی صوبے کا دارالحکومت بھی غزنی کہلاتا ہے۔

غزنی شہر کو خراب امن وامان کی صورتِ حال کی وجہ سے خدشات کے باوجود ایک ہفتہ پہلے اسلامی کلچر کا شہر قرار دیا گیا۔