بوسٹن دھماکوں کا مفرور ملزم گرفتار

پولیس نے کہا ہے کہ بوسٹن کی میراتھن دوڑ میں بم دھماکوں کا نوجوان ملزم بوسٹن شہر کے ایک نواحی علاقے میں پکڑا گیا ہے۔

19 سالہ جوہر سارنےیف ایک واٹرٹاؤن میں کشتی میں چھپا ہوا پایا گیا۔ اس کی گرفتاری سے قبل بم دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

جوہر جمعے کو اس وقت پیدل فرار ہو گئے تھے جب ان کے 26 سالہ بھائی تیمرلان سارنےیف پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔

پیر کو میراتھن دوڑ میں بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

جب جوہر کو گرفتار کیا گیا اور وہاں لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا اور نعرے لگانے لگا۔