چین میں شدید زلزلہ: ’سینکڑوں ہلاک یا زخمی‘

چین کے سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ چین کے مغربی صوبے سیچوان میں آنے والے زلزلے سے سینکڑوں افراد ہلاک یا زخمی ہو گئی ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے نے کہا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.6 تھی اور اس کا مرکز لِنچیانگ شہر 80 کلومیٹر مغرب میں تھا۔

سروے نے بتایا ہے کہ جھٹکے سطحِ زمین سے 12.3 کلومیٹر نیچے وقوع پذیر ہوئے۔