کوئٹہ: بم دھماکے میں آٹھ افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بدھ کی صبح ایک دھماکے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن میں ہوا ہے۔

حکام کے مطابق بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کی رات کو کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے چار دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور کم از کم چالیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔