کراچی: بم دھماکے میں پانچ ہلاک، بارہ زخمی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے، جس میں ہسپتال حکام کے مطابق کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کے قریب ایم کیو ایم کا دفتر واقع ہے۔

عباسی شہید ہپستال کے ایم ایل او ڈاکٹر سرور چنا نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں عباسی شہید ہپستال لائی گئیں ہیں ، جن میں سے چار لاشیں جبکہ ایک کا صرف سر لایا گیا ہے۔

ڈی آئی جی طفر عباسی بخاری کا کہنا ہے کہ دھماکہ حیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو ایم کیو ایم کے دفتر کے باہر کھڑی ہوئی تھی۔ اس سے پہلے پولیس کو ایک کار پر شبہ تھا۔