افغانستان:طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک

افغانستان میں حکام کے مطابق طیارے کے ایک حادثے میں بین الاقوامی اتحادی افواج ’ایساف‘ کے لیے کام کرنے والے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کا حادثہ جنوبی افغانستان میں پیش آیا۔

ایساف کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم جس جگہ حادثہ پیش آیا اس وقت وہاں شدت پسندوں کی کوئی سرگرمیاں نہیں تھیں۔

ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد سویلین تھے یا فوجی اہلکار تھے اور نہ ہی ہلاک ہونے والے افراد کی شہریت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔