شکارپور:انتخابی امیدوار کے قافلے پر خودکش حملہ، متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ضلع شکار پور میں قومی اسمبلی کے امیدوار ابراہیم جتوئی کے قافلے پر خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق حملے میں ابراہیم جتوئی کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ خودکش بمبار ہلاک اور دو فراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور شکارپور کے ٹول پلازہ پر ابراہیم جتوئی کے گاڑی سے ٹکرایا جس کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

خیال رہے کہ ابراہیم جتوئی کا تعلق نیشنل پیپلز پارٹی سے ہے۔

واضح رہے کہ دو سال پہلے بھی محرم کے موقعے پر ابراہیم جتوئی کے مجلس میں دھماکا ہوا تھا۔