پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ آٹھ تھی تاہم جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں زلزلے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔