کوئٹہ:مسلم لیگ نون کے انتخابی دفتر پر بم حملہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلم لیگ نون کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوئٹہ کی ارباب غلام علی روڑ پر انتخابی دفتر پر ہونے والے اس حملے میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

منگل کو ہی بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں جمیعت علماء اسلام ف کے ایک انتخابی جلسے پر راکٹ حملے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔

قریبی پہاڑوں سے شدت پسندوں نے جلسے پر سات راکٹ فائر کیےگئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔