’شامی باغیوں کو مسلح کرنے کی تجویز بھی زیر غور‘

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ شامی باغیوں کو اسلحہ مہیا کرنے سمیت کئی آپشنز پر امریکہ غور کر رہا ہے تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ پہلی بار ہے کہ امریکی انتظامیہ کے کسی اہلکار نے شامی باغیوں کو مسلح کرنے کے حوالے سے بیان دیا ہو۔

بی بی سی کے امریکی وزارت دفاع کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں براہ راست فوجی کارروائی کے حق میں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے صدر اوباما نے سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی اس تجویز کو مسترد کردیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ باغیوں کو اسلحہ فراہم کیا جائے۔

امریکہ نے باغیوں کو طبی اور مواصلاتی سامان مہیا کیا ہے۔