اسلام آباد: بے نظیر قتل کیس میں سرکاری وکیل فائرنگ سے ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سرکاری وکیل چوہدری ذوالفقار آج نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ان کے ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں۔

ہمارے نمائندے شہزاد ملک کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چوہدری ذوالفقار آج صبح جی نائن اسلام آباد سے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں روالپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت جارہے تھے۔

متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

آج چوہدری ذوالفقا نے عدالتی حکم کے مطابق بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابوق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف تفتیشی چالان پیش کرنا تھا۔