بھارت: کرناٹک میں پولنگ جاری

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

ان انتخابات کو آئندہ سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے تناظر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں اتوار کی صبح سے ہی لوگ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کے لیے جمع ہیں جس کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں اہم مقابلہ بی جے پی اور کانگریس میں ہے۔