بلوچستان: مجوزہ پولنگ سٹیشنز میں دھماکے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ضلع برکھان میں تین مجوزہ پولنگ سٹیشنوں کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا گیا ہے۔

بلوچستان میں کوہلو سے متصل ضلعے برکھان میں دو سکولوں اور ایک ڈسپنسری کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان سکولوں اور ڈسپنسری میں گیارہ مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے پولنگ سٹیشنز بنائے جانے تھے۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں تشدد کے مختلف واقعات میں اتوار کو دو لیویز اہلکار ہلاک اور دو لیویز اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے تھے۔