عمران خان سٹیج سےگر کر زخمی

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ لاہور میں جلسے کے لیے تیار کردہ سٹیج پر چڑھتے ہوئے گر کر زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ منگل کی شام سات بجے کے بعد اس وقت پیش آیا جب عمران خان ایک لفٹر کے ذریعے سٹیج پر جا رہے تھے کہ نیچے گر گئے۔

ان کے سر پر چوٹ آئی ہے اور مقامی ٹی وی چینلز میں صاف دکھائی دے رہا تھا کہ ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ ان کے ساتھ ان کے محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔