ہنگو کے علاقے دوآبہ میں دھماکہ، متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ہوا۔

حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کام شروع کردیے گئے ہیں۔