بھارت: پاکستانی قیدی ثناء اللہ انتقال کر گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جموں کے کوٹ بھلول جیل میں قید پاکستانی شہری ثناءاللہ چندی گڑھ کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جموں کے کوٹ بھلول جیل میں قید پاکستانی شہری ثناءاللہ پر کچھ قیدیوں نے تین مئی کو جان لیوا حملہ کیا تھا۔

ثناءاللہ کو اس واقعے میں زخمی ہونے کے بعد جموں کے کوٹ بھلاول جیل سے فوری طور پر سرکاری میڈیکل کالج منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی حالت سنگین بتائے جانے کے بعد انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے چندی گڑھ کے ہسپتال پی جے ایم آر منتقل کر دیا گیا جہاں اس وقت ان کا علاج چل رہا تھا۔