ایل ڈی اے بلڈنگ میں آگ ، پچیس لوگ پھنس گئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع ایل ڈی اے عمارت کی ساتویں منزل پر آگ لگ گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایجرٹن روڈ پر واقع ایل ڈی اے عمارت کی ساتویں منزل پر آگ لگی ہے۔

فائر بریگیڈ آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

پی ٹی وی کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ آگ نے مزید منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمارت میں پچیس افراد پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔