علی حیدر گیلانی کے انتخابی قافلے پر فائرنگ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چھوٹے بیٹے علی حیدر گیلانی کے انتخابی قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے۔

علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 200 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کے انتخابی قافلے پر فرخ ٹاؤن میں فائرنگ کی گئی ہے۔