کوئٹہ:آئی جی پولیس کے گھر کے قریب دھماکہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آئی جی پولیس مشاق سکھیرا کے گھر کے قریب دھماکے میں کم از کم دو ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اتوار کو ہی کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مظاہرے میں دھماکے کی اطلاع ہے۔

بی این پی مینگل کے کارکن 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کر رہے تھے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق یہ مظاہرہ جاری تھا جب ایک دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی اور علاقے کی بجلی بھی بند ہو گئی۔