شمالی وزیرستان: آگ اور دھماکوں میں تین ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں اسلحے کی مارکیٹ میں آگ لگنے اور دھماکوں سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ جمعرات کی صبح شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مْسقی مارکیٹ میں پیش آیا۔

اسلحے کی اس مارکیٹ میں ایک دوکان میں آگ لگ گئی جو دوسرے دوکانوں تک پھیل گئی جس کی وجہ سے وہاں موجود اسلحہ کارتوس و دیگر دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے سے ایک درجن سے زیادہ دوکانوں کو نقصان پہنچا۔