کابل: کار بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم حملے میں دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کابل پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں اب تک چھ افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوئے ہیں۔

کابل پولیس کے سربراہ جنرل سلنگی کے مطابق جمعرات کی صبح غیر ملکی فوجیوں کی دو گاڑیوں کو کار بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

شدت پسندوں کے حزبِ اسلامی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔