اوکلاہوما میں بگولے سے تباہی

امریکہ کے شہر اوکلاہوما کے مضافات میں ایک طاقتور بگولے نے وسیع علاقے میں تباہی پھیلائی ہے۔

ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں بڑی تعداد میں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

بگولے کے زد میں آ کر دو سکول اور ایک بالنگ کلب ملیامیٹ ہو گیا ہے اور درجنوں گاڑیاں اور ٹرک تباہ ہو گئے ہیں۔

امدادی کارکن متاثرہ علاقے میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

امریکہ کے محکمۂ موسمیات نے بگولے کے بارے میں لوگوں کو پہلے پر خبردار کر دیا تھا اور اس کے ساتھ ہدایت کی تھی کہ علاقے سے پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔

علاقے میں مزید بگولوں کے بننے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔