عمران خان کی زخمی ہونے کے بعد پہلی چہل قدمی

عمران خان نے انتخابات سے چار روز قبل زخمی ہونے کے بعد پہلی بار چہل قدمی کی ہے۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شوکت خانم میموریل ہسپتال میں زیرِعلاج عمران خان نے خاص طور پر بنائی گئی ریڑھ کی ہڈی کی سپورٹ کی مدد سے زخمی ہونے کے بعد پہلی بار چہل قدمی کی ہے۔

دو ہفتے قبل زخمی ہونے کے بعد پہلی بار بغیر سہارے کے کھڑے ہوئے۔

واضح رہے کہ عمران خان لاہور میں ایک انتخابی جلسے کے دوران لفٹر سے گر کر زخمی ہو گئے تھے۔