پشاور:فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک

پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس واقعے میں کوہاٹ کے ضلعی پولیس آفیسر دلاور بنگش سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ڈی پی او دلاور بنگش پشاور سے کوہاٹ جا رہے تھے کہ متنی کے قریب ان کے قافلے پر شدت پسندوں نے فائرنگ کی دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس ہلاک ہو گئے جبکہ دلاور بنگش سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔