بیروت پر راکٹ حملوں میں 3 زخمی

لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی جانب سے شام کی خانہ جنگی میں صدر بشارالاسد کی فتح کے لیے سرگرم رہنے کے اعلان کے بعد بیروت کے جنوبی علاقے پر راکٹ داغے گئے ہیں۔

لبنانی حکام کے مطابق دو راکٹ اسلامی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کی زیرِ اثر علاقے میں گرے۔

ان حملوں میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ راکٹ جس جانب سے داغے گئے اور اس کارروائی میں کون ملوث ہے۔