گروناتھ تحقیقات مکمل ہونے تک معطل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں شامل ٹیم چنئی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹو افسر اور کرکٹ بورڈ کے صدر این سری نواسن کے داماد گورناتھ میپّن کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ان کے کردار پر تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا ہے۔

ممبئی پولیس نے میپّن کو جمعہ کو آئی پی ایل کے میچوں پر سٹہ کھیلنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری سنجے جگدیل نے کہا ہے کہ بورڈ کے اہلکاروں نے ممبئی پولیس سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔