قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جون کو طلب

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نگراں وزیر اعظم کی جانب سے یکم جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس کو طلب کرنے کی سمری دستخط کر دیے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سنیچر یکم جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔

یکم جون کو اراکین قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی۔ بعد میں نئے سپیکر کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا اور نو منتخب سپیکر کی زیر صدارت ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا اور اس کے بعد قائد ایوان منتخب ہوں گے۔