پشاور: پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک خاتون ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انسدادِ پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون ورکر ہلاک اور ایک زخمی ہو گئی ہیں۔

زخمی خاتون ورکر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔صوبہ خیبر پخونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان حملوں میں نہ صرف پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا گیا بلکہ ان ٹیموں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔