سپاٹ فکسنگ: سری سانت تہاڑ جیل میں

بھارتی پریمیئر کرکٹ لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں گرفتار کرکٹر سری سانت کو چار دنوں کی عدالتی حراست میں دہلی کے تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے وہ پوچھ گچھ کے لیے دہلی پولیس کی حراست میں تھے۔ دہلی کی ایک عدالت نے دہلی پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔

دہلی پولیس نے دو مزید دنوں کے لیے سری سنت کو پولیس ریمانڈ کی اپیل کی تھی۔

اب سری سانت چار جون تک تہاڑ جیل میں رہیں گے اور اسی دن ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

دہلی پولیس نے سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں سنت کے علاوہ راجستھان رائلز کے دو دیگر کرکٹرز کو بھی گرفتار کیا تھا۔