’روسی میزائلوں کی پہلی کھیپ ملنے کی تصدیق‘

شام کے صدر بشار الاسد نے روس کی جانب سے میزائلوں کی پہلی کھیپ ملنے کی تصدیق کی ہے۔

لبنان کے المنار ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں شام کے صدر کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے ایس 300 میزائل کی دوسری کھیت جلد مل جائے گی۔

رواں ہفتے کے آغاز میں روس نے شام کو میزائل سسٹم فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

روس کا کہنا تھا کہ شام میں بیرونی مداخلت روکنے کے لیے مدد کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شام کے ہمسایہ ملک اسرائیل کا کہنا ہے کہ 200 کلو میٹر کے ہدف تک نشانہ بنانے والے میزائل اُس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔