بنوں: بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان اور بنوں کے سرحدی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ شمالی وزیرستان اور بنوں کے سرحدی علاقے جانی خیل میں جمعے کی صبح تقریباً سات بجے کے قریب پیش آیا۔

ہمارے نامہ نگار دلاور خان وزیر کے مطابق فوجی قافلوں کے لیے راستہ کلیئر کرنے والے بم ڈسپوزل سکواڈ کی اپنی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

تینو زخمی اہلکاروں کو بنوں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس دھماکے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔