ولادیمیر پوتن اور اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ کر لیا

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کی اہلیہ لیوڈمیلا نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔

پوتن اور ان کی اہلیہ گزشتہ تیس سال سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے اور انہوں نے طلاق کے فیصلے کا اعلان روسی سرکاری ٹی وی پر کیا۔

پوتن کی اہلیہکو بہت کم لوگوں نے حالیہ مہینوں میں پبلک میں دیکھا ہے جس کی وجہ سے روسی میڈیا میں مختلف قسم کی چہ مگویاں ہو رہی تھیں۔