پچیس رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کی وفاقی کابینہ کے سولہ وفاقی وزراء، نو وزرائے مملکت نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف اٹھانے والوں میں وزراء کے علاوہ وزیر اعظم کے دو خصوصی معاون اور دو مشیر بھی شامل ہیں۔

ابھی ان وزراء کے محکموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزراء میں سینیٹر اسحاق ڈار، چوہدری نثار علی خان، سینیٹر پرویز رشید، زاہد حامد، لیفٹیننٹ جنرل ریٹایرڈ عبد القادربلوچ، کامران مائیکل، خواجہ آصف، رانا تنویر، مر تضیٰ جتوئی، برجیس طاہر، سعد رفیق، سردار یوسف، احسن اقبال، سکندر بوسن، شاہد خاقان عباسی اور صدر الدین راشدی شامل ہیں۔

وزراء مملکت میں بلیغ الرحمان، خرم دستگیر، پیر امین الحسنات، جام کمال، انوشا رحمٰن، سائرہ افضل تارڑ، شیخ آفتاب، عثمان ابراہیم اور عبدالحکیم بلوچ شامل ہیں۔

طارق فاطمی اور سردار ثناء اللہ زہری وزیر اعظم کے خصوصی معاون جبکہ سرتاج عزیز قومی سلامتی اور خارجہ امور جبکہ کیپٹن شجاعت عظیم ہوا بازی کے معاملات میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ہوں گے۔