صوابی میں پولیو ٹیم پر ایک اور حملے میں دو ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں صوابی شہر سے25 کلومیٹر دور پابینی کے علاقے میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیم پر فائرنگ سے دو رضاکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ آج دوپہر اس وقت پیش آیا جب پولیو سے پچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیم علاقے میں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہی تھی۔

گذشتہ تین ماہ کے دوران صوابی میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیم کے ارکان پر حملوں کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

حالیہ پولیو مہم کا افتتاح خیبر پختون خوا اسمبلی کے نو منتخب سپیکر اسد قیصر نے کیا تھا۔