مردان: نماز جنازہ کے دوران دھماکہ، چار ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں مردان کے علاقے شیر گڑھ میں نمازِ جنازہ کےدوران ہونے والے بم دھماکے چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

پی ٹی وی کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی سہ پہر کو مردان کے علاقے شیر گڑھ میں نمازِ جنازہ میں ہوا۔

خیال رہے کہ پٹرول پمپ کے مالک عبداللہ کو پیر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔