صدر کرزئی کو منانے کی امریکی کوششیں

امریکہ نے ناراض افغان صدر حامد کرزئی کو منانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

افغان صدر کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صدر کرزئی سے فون پر بات کی ہے۔

افغان صدر طالبان سے براہ راست مذاکرت کرنے کے امریکی فیصلے سے ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا فیصلہ ان وعدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جو امریکہ نے افغان حکومت کو کرائے ہیں۔

طالبان نے قطر میں اسی روز اپنا دفتر کھولا جس روز افغانستان میں غیر ملکی افواج افغانستان کے تمام علاقوں کا کنٹرول افغان فوج کے حوالے کر رہی تھی۔