کراچی: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی فائرنگ سے ہلاک

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی سرکاری ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایم کیو یم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔

فائرنگ سے ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی کا بیٹا بھی جاں بحق ہو گیا۔