کراچی کی سینٹرل جیل کے قریب دو دھماکے

پاکستان کے شہر کراچی کی سینٹرل جیل کے قریب دو کریکر دھماکے ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے معمولی نوعیت کے تھے اور ان سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔

وزیر جیل خانہ جات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکوں کے بعد پولیس اور ریجنرز اہلکاروں جائے وقوعدہ پر پہنچ گئے ہیں۔