آسٹریلیا: وزیراعظم اپنی جماعت کا انتخاب ہار گئی

آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ اپنی ہی جماعت کی قیادت کا انتخاب ہار گئی ہیں اور اب وہ سیاست چھوڑ رہی ہیں۔ انہیں ان کے پیشرو کیون رڈ نے شکست دی، وہی رڈ جنہیں گیلارڈ نے تین برس پہلے اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔

جولیا گیلارڈ نے جماعت میں اپنی حیثیت کے بارے میں بے یقینی ختم کرنے کی غرض سے یہ انتخاب کرایا تھا۔