کراچی: سندھ ہائی کورٹ کےچیف جسٹس کی زیرِ صدارت اجلاس

پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلاء برادری نے آج سندھ ہائی کورٹ میں تمام عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے سینیئر جج جٹس مقبول باقر کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کےچیف جسٹس، جسٹس مشیر عالم کی صدارت میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس اور دیگر اہم پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔

جسٹس مشیر عالم نے سرکاری وکلاء کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ مجرمان کو سزا ہو سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سزائوں پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔