لکی مروت: دو پرائمری سکول دھماکوں میں تباہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سنیچر کی صبح شدت پسندوں نے دو سرکاری پر ائمری سکولوں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ واقعات پہاڑا خیل پکا اورکوٹا کا نصراللہ کے دیہات میں پیش آئے۔

دھماکے سے سکولوں کی عمارتوں کی شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔