ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2016 سے ہر چار سال بعد

بین الاقوامی کرکٹ کے نگراں ادارے آئی سی سی نے باضابطہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی ٹونامنٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے لیے ہر چار سال میں ایک اہم ترین ٹونامنٹ منعقد کرنے کے لیے سنہ دو ہزار سترہ سے ’ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئنشپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی کپ بھی سنہ دو ہزار سولہ کے بعد سے ہر دو سال کی بجائے ہر چار سال کے بعد کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے ایک اور فیصلے کے مطابق ٹیموں کو اب ہر چار سال کے عرصے میں کم از کم سولہ ٹیسٹ میچ کھیلنا ہوں گے۔ ماضی میں ایک روزہ ٹونامنٹوں اور ٹی ٹوئنٹی لیگز کے اضافے کی وجہ سے کئی مرتبہ ٹیسٹ میچوں کو ملتوی کیا جاتا رہا ہے۔