ومبلڈن 2013: نوواک جوکووچ چوتھے راؤنڈ میں

لندن میں جاری 2013 کے ومبلڈن ٹینس مقابلوں میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ فرانسیسی کھلاڑی جیریمی شارڈی کو شکست دے کر ٹونامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے شارڈی کو چھ تین، چھ دو، چھ دو سے باآسانی ہرایا۔

میچ صرف ایک گھنٹہ چھبیس منٹ جاری رہا۔

اس بار کے ان مقابلوں کی قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ومبلڈن کے فاتح رہنے والے دو اہم کھلاڑی رافائیل نڈال اور راجر فیڈرر ابتدائی مراحل میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔