کروئیشیا یورپی یونین کا حصہ بننے جا رہا ہے

کروئیشیا کے دارالحکومت زاغریب میں ملک کے یورپی یونین کا حصہ بننے کے موقع پر لوگ عوامی مقامات پر جمع ہیں۔

آج مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کروئیشیا یورپی یونین کا حصہ بننے والا اٹھائیسواں ملک ہوگا۔

اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ یورپی ممالک کے ساتھ کروئیشیا کر سرحدوں سے کسٹمز چوکیاں ہٹا دیں جائیں گی۔

صدر آئیوو جوسپووچ نے اسے ایک تاریخی موقع قرار دیا تاہم یورپی یونین میں شمولیت کا جشن یورپی یونین اور ملک میں حالیہ معاشی بحران کی وجہ کچھ مدھم ہوا ہے۔