کوئٹہ میں شدید دھماکہ، متعدد زخمی

کوئٹہ شہر کے مغربی علاقے ہزارہ ٹاؤن میں ایک زور دھماکہ ہوا ہے جس میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے ہوم سیکرٹری اکبر حسین درانی کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں کم از کم پانچ افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔دھماکہ رات سوا آٹھ بجے کے قریب ہوا۔

ہزارہ ٹاؤن شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے مسلمانوں کی آبادی ہے اور اسے پہلے بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ رواں سال فروری میں فروٹ مارکیٹ میں ہونے والے ایک زوردار دھماکے میں کم از کم سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہوم سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ تعین نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکہ خود کش حملے کا نتیجہ ہے یا وہاں بارودی مواد کو نصب کیا گیا تھا۔