امریکہ:ایریزونا میں انیس فائر فائیٹرز ہلاک

امریکہ کی مغربی ریاست ایریزونا میں حکام کا کہنا ہے کہ جنگل میں لگنے والے آگ بھجانے میں مصروف انیس فائر فائیٹرز ہلاک ہو گئے ہیں۔

جمعے کو ایریزونا کے جنگلات میں گرم موسم اور ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی کے باعث آگ بھڑک اُٹھی۔

ایریزونا کے جنگل میں لگنی والی آگ کو رہائشی علاقے تک پہنچنے سے روکنے کے لیے تقریباً دو سو فائر فائیٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں اور اب تک پچاس مکانوں کو بھی خالی کروایا گیا ہے۔

امریکی ریاست ایریزونا سمیت مغربی ریاستیں ان دنوں شدید گرمی کی لیپٹ میں ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکہ کے وائلڈ فائر اینڈ ایوی ایشن نے اپنے بیان میں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف اُنیس فائر فائیٹرز کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

بیان میں ہلاک ہونے والے فائر فائیٹرز کے خاندانوں اور دوستوں کے لیے دعا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔